: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناندیڑ: ۹؍جولائی ( نامہ نگار)ناندیڑ دیگلور روڈ پر پولس نے نائیگاؤں سے
قریب ایک انڈیکاکار سے ڈھائی سو کلو گانجہ ضبط کیا ہے ۔ پولس اطلاع کے
مطابق رام تیرتھ پولس اسٹیشن کے انسپکٹر سُدھاکر جگتاپ کو خفیہ اطلاع ملی
تھی کہ آندھراپردیش سے ایک کار میں گانجہ بھرکر لے جایا جارہا ہے ۔ اس خفیہ
اطلاع پر آج دوپہر ۳۰:۱۲بجے انہوں نے جال
بچھاکر دیگلور سے ناندیڑ کی طرف
آرہی انڈیکاکار کو روکا اس انڈیکاکار میں ڈھائی سو کلو گانجہ برآمد ہوا ۔
جس کی قیمت ساڑھے سات لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ پولس نے ناندیڑ کے
مالیگاؤں روڈ علاقہ کے رہنے والے وسنت راٹھوڑ کو حراست میں لیا ۔ پہلی بار
پولس نے بھاری مقدار میں گانجہ ضبط کیا ہے ۔ ملزم کے خلاف رام تیرتھ پولس
اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔